نئی دہلی،12؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )گرمی کے موسم میں آپ اپنی جلد کو بچانے کے لیے کریم کا استعمال کرتے ہیں ۔تو آپ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، ملک بھر میں کروڑوں لوگ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے سنکرین کریم کا استعمال کرتے ہیں، لیکن آپ کو بتا دیں کہ بازار میں جعلی سنکرین کریم کی بھرمار ہے۔مہاراشٹر ایف ڈی اے نے ریاست کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران کروڑوں روپے کی جعلی سنکرین کریم برآمد کی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ،بازار میں بھی اس وقت بڑی مقدار میں جعلی سنکرین کریم موجود ہے، جس کا استعمال اب بھی کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹر میں ایسے فیکٹری کا پردہ فاش ہوا ہے جہاں لکمے، لوریل، فیئر اینڈلولی جیسے مشہور برانڈ کی جعلی کریم بنائی جاتی ہیں۔دیکھنے میں یہ کریم بالکل اصلی جیسی ہی نظرآتی ہیں، لیکن مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو جنوبی ممبئی میں چھاپہ ماری کے دوران تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی جعلی سنکرین کریم برآمد ہوئی ہے۔